wayground logo

Free Printable Worksheets

NEW

Font size

S
M
L
XL
Worksheets

عقیدہ توحید

Total questions: 14

Worksheet time: 7mins

Name
Class
Date
1.

اسلام کے بنیادی عقائد میں سب سے پہلا عقیدہ کون سا ہے؟

a)
نبوت
b)
رسالت
c)
قیامت
d)
توحید
2.

عقیدہ کا لفظ عقد سے ماخوذ ہے اور اس کا لفظی معنی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

a)

مضبوط گرہ

b)
چھوٹ
c)
راز
d)
پکڑ یا بندش
3.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سے مراد وہ خیالات و افکار ہیں جن پر انسان پختہ یقین رکھتا ہو۔

a)

نبوت

b)

عقیدہ

c)

توحید

4.

توحید کے لغوی معنی کیا ہیں؟

a)

ایک کرنااور نیک کرنا

b)

ایک جاننا اور ایک ماننا

c)

ایک بنانا اور ایک جاننا

d)

ایک جاننا اور نیک ہونا

5.

قرآن مجید میں کتوحید کی واضح مثال کس سورۃ مبارکہ سے ملتی ہے؟

a)
سورۃ الناس
b)
سورۃ الرحمن
c)
سورۃ الفاتحہ
d)
سورۃ الاخلاص
6.

نبی کریم ﷺ نے توحید سے متعلق ارشاد فرمایا

لا الہ الااللہ کہ دو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

a)

آگے بڑھ جاؤ گے

b)

جنت میں چلے جاؤ گے

c)

کامیاب ہو جاؤ گے

d)

اخلاص پاؤگے

7.

کس عقیدہ کے بغیر تمام نیک اعمال غارت ہوجائیں گے؟

a)

رسالت

b)

توحید

c)

نبوت

d)

آخرت

8.

تمام انبیا کرام علیہم السلام کی دعوت کا بنیادی نکتہ کیا تھا؟

a)

نماز

b)

اذان

c)

رسالت

d)

توحید

9.

انسان کی کامیابی کا مدار کس بات پر ہے؟

a)

صرف عمل صالحہ

b)

عزت و شہرت

c)

ایمان اور عمل صالحہ

d)

دولت و عزت

10.

اللہ تعالی سورۃ فاطر آیت نمبر ۷ میں ارشاد فرماتا ہے

اور جو ایمان لائے اور نیک اعمال کرتے رہےان کے لیے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

a)

بخشش اور بڑا ثواب ہے

b)

عزت و شہرت ہے

c)

دنیاوی نیک نامی ہے

d)

جنت کے درجات ہیں

11.

وہی تمام کائنات کو پیدا کرنے والا ہے۔ زمین آسمان چرند پرندچاند سورج پہاڑپیڑ پودے سب کچھ وہی وجود میں لایا۔

مندرجہ بالا عبارت سے اللہ تعالی کی کون سی صفت ظاہر ہوتی ہے؟

a)

القدیر

b)

الحی

c)

الخالق

d)

العلیم

12.

وہ ہر کام ہر حرکت کو جانتا ہے۔اس سے کچھ بھی چھپا ہوا نہیں ہے۔

یہ عبارت کس صفت باری تعالی کی جانب اشارہ کرتی ہے؟

a)

العلیم

b)

السمیع

c)

البصیر

d)

الخالق

13.

وہ سب کچھ سنتا ہے، چاہے کوئی تنہائی میں پکارے یا مجمع میں، وہ ہر وقت سنتا ہے۔

عبارت سے اللہ تعالی کی کون سی خوبی ظاہر ہوتی ہے؟

a)

الخالق

b)

العلیم

c)

البصیر

d)

السمیع

14.

کائنات کی کوئی چیز یا کوئی کام بھی اس سے اوجھل نہیں ہے۔ سمندر کی گہرائی ہو یا زمین کی تہہ، وہ سب کچھ دیکھتا ہے۔

اس عبارت سے کس صفت باری تعالی کی جانب اشارہ ہے؟

a)

الخالق

b)

العلیم

c)

البصیر

d)

السمیع