wayground logo

Free Printable Worksheets

NEW

Font size

S
M
L
XL
Worksheets

غزل مرزا غالب : یہ نہ تھی ہماری قسمت کہ وصال یار ہوتا

Total questions: 10

Worksheet time: 10mins

Name
Class
Date
1.

غزل سے مراد۔۔۔۔

a)

دکھ درد بیان کرنا

b)

خاندان کے مسائل بیان کرنا

c)

معاشرے کی برائیوں پر روشنی ڈالنا

d)

عورتوں سے باتیں کرنا

2.

غزل کے تین اہم کردار عموماً یہ ہوتے ہیں

a)

محبوب ، عاشق، پڑوسی

b)

محبوب، سہیلی ، استاد

c)

عاشق ، محبوب ، رقیب

d)

رقیب ، دشمن ، حکومت

3.

یہ نہ تھی ہماری قسمت کہ وصالِ یار ہوتا ۔۔۔۔

یہاں وصال ہار سے شاعر کی کیا مراد ہے ؟

a)

محبوب سے بچھڑنا

b)

محبوب سے لڑنا

c)

محبوب کا ملنا

d)

محبوب کا مرجانا

4.

یہ خلش کہاں سے ہوتی جو جگر کے پار ہوتا

اس مصرعے کی درست وضاحت یہ ہے

a)

شاعر تکلیف برداشت نہیں کر سکتے

b)

شاعر کو محبوب بے دھوکا دیا ہے

c)

شاعر محبوب کے دیے ہوئے غم کا مزا لینا چاہتے ہیں

d)

شاعر کو جگر کا مرض لاحق ہے

5.

غزل کے آخری مصرعے میں شاعر کے نزدیک لوگ ان کی کس عادت کی بنا پر انھیں ولی نہیں کہتے؟

a)

جھوٹ بولنے کی

b)

لڑائی جھگڑا کرنے کی

c)

غریب ہونے کی

d)

شراب پینے کی

6.

کہ خوشی سے مر نہ جاتے اگر اعتبار ہوتا

اس مصرعے میں غالب اپنے محبوب کی کس عادت پر نکتہ چیں ہیں ؟

a)

بد دیانتی

b)

مغروریت

c)

ناقابلِ بھروسہ

d)

لالچی

7.

مرزا غالب کو اس غزل میں اپنے دوستوں سے کیا شکایت تھی؟

a)

بے وفا تھے

b)

راز داں نہیں تھے

c)

مطلبی تھے

d)

انہیں نصیحت کرتے تھے

8.

غالب کے مطابق انھیں ہر حال میں غم کا سامنا کرنا ہے ۔غم عشق کے علاوہ دوسرے کس غم کا ذکر غزل میں موجود ہے؟

a)

غمِ دنیا

b)

غم ساماں

c)

غم دوستاں

d)

غم روزگار

9.

تیری نازکی سے جانا کہ بندھا تھا عہد بودا

اس شعر میں غالب اپنے محبوب کی کس عیب کی پردہ پوشی کر رہے ہیں ؟

a)

بد صورتی

b)

بد اخلاقی

c)

وعدہ خلافی

d)

جھوٹ

10.

شبِ غم بری بلا ہے

غالب کا اشارہ کس طرف ہے؟

a)

محبوب کے انتظار میں رات کاٹنا

b)

سزا کاٹنا

c)

جیل میں قید ہونا

d)

نیند نہ آنا