NEW
Font size
Worksheetsاردو قافیہ پہچانیے
Total questions: 10
Worksheet time: 5mins
شعر میں قافیہ کون سے الفاظ ہوتے ہیں
ایک ہی لفظ جو بار بار آتا ہے
ایک جیسی آواز والے الفاظ
ہمیشہ آخری لفظ
ہمیشہ پہلا لفظ
اس شعر میں ہم قافیہ کونسے الفاظ ہیں
نہیں ہے چیز نکمی کوئی زمانے میں
کوئی برا نہیں قدرت کے کارخانے میں
میں، میں
کارخانے، زمانے
اوپر والے دونوں جواب صحیح ہیں
اس شعر میں ہم قافیہ الفاظ کونسے ہیں؟
شطرنج میں جی ان کا بہل جائے تو اچھا
اے مہرؔ یہ چال اچھی ہے چل جائے تو اچھا
بہل اور چل
تو اچھا
جی اور اچھی
اس شعر میں ہم قافیہ الفاظ کونسے ہیں
سب ضرورت کا تو سامان ہے گھر میں رہئے
کیا ہوا گر کوئی ہلکان ہے گھر میں رہئے
گھر اور گھر
رہیے
سامان اور ہلکان
اس شعر میں ہم قافیہ الفاظ کون سے ہیں؟
مفلسی سب بہار کھوتی ہے
مرد کا اعتبار کھوتی ہے
بہار اور اعتبار
کھوتی
ہے
اس شعر میں ہم قافیہ الفاظ کون سے ہیں؟
دل ناداں تجھے ہوا کیا ہے
آخر اس درد کی دوا کیا ہے
کیا ہے
دوا اور ہوا
دونوں جواب صحیح ہیں
اس شعر کے ہم قافیہ الفاظ پہچانیے
ہر ایک بات پہ کہتے ہو تم کہ تو کیا ہے
تمہیں کہو کہ یہ انداز گفتگو کیا ہے
تو اور گفتگو
کیا ہے
ہر اور تمھیں
اس شعر میں ہم قافیہ کون سے الفاظ ہیں؟
لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری
زندگی شمع کی صورت ہو خدایا میری
لب اور زندگی
میری
تمنا اور خدایا
اس شعر کے ہم قافیہ الفاظ بتائیے
ہر مسرت سے کنارا کر لیا
ہم نے تیرا غم گوارا کر لیا
کر
لیا
کنارا اور گوارا
ہر اور ہم
اس شعر کے ہم قافیہ الفاظ کون سے ہیں؟
کوئی امید بر نہیں آتی
کوئی صورت نظر نہیں آتی
نہیں اور آتی
بر اور نظر
کوئی
