wayground logo

Free Printable Worksheets

NEW

Font size

S
M
L
XL
Worksheets

محاورات اور ضرب الامثال

Total questions: 12

Worksheet time: 9mins

Name
Class
Date
1.

محاورہ کیا ہے؟

a)

محاورہ ایک قسم کی نظم ہے۔

b)

محاورہ ایک طویل نثر ہے۔

c)

محاورہ صرف ایک سوال ہے۔

d)

محاورہ ایک مختصر اور مؤثر فقرہ ہے جس کے لفظی معنی اصل معنی نہیں ہوتے۔

2.

'اونٹ کے منہ میں زیرہ' کا کیا مطلب ہے؟

a)

کسی چیز کی ضرورت کا ہونا

b)

بہت زیادہ مقدار موجود ہونا

c)

ضرورت کے مقابلے میں کسی چیز کا بہت کم مقدار موجود ہونا

d)

کسی چیز کی کمی کا احساس ہونا

3.

'نیکی کر دریا میں ڈال' کا مفہوم کیا ہے؟

a)

نیکی کرنے کے بعد اس کا ذ کر کرنا۔

b)

نیکی کرنے کے بعد اس کا اثر دیکھنا۔

c)

نیکی کرنے کے بعد اس کا ذ کر نہ کرنا یا بدلہ نہ مانگنا۔

d)

نیکی کرنے کے بدلے میں انعام طلب کرنا۔

4.

درست ضرب المثل کومنتخب کیجیے۔

عادل کو لاکھ سمجھایا گیا لیکن اس نے کسی کی بھی کوئی بات نہ سنی اور بالآ خر نقصان اٹھایا ۔ اس کی مثال تو ایسی ہی ہے جیسے ۔۔۔۔۔۔۔۔

a)

پتھر کو جونک نہیں لگتی

b)

کھسیانی بلی کھمبا نوچے

c)

آ بیل مجھے مار

d)

کان پر جوں نہ رینگنا

5.

'آسمان سے گرا کھجور میں اٹکا' کا کیا مطلب ہے؟

a)

آسمان سے گرتے ہی زمین پر آنا

b)

مشکل سے نکل کر مزید مشکل میں پھنس جانا

c)

آسانی سے نکل کر مزید آسانی میں جانا

d)

مشکل میں پھنس کر آسانی سے نکلنا

6.

خالی جگہ میں درست محاورے کا استعمال کیجیے۔

ڈوبتے بچے کو سب ہی بچانے کی کوشش میں لگے ہوئے تھے لیکن ابو نے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسے بچا لیا۔

a)

آسمان سے تارے توڑ کر

b)

آڑے ہاتھوں لے کر

c)

گن گا کر

d)

جان پر کھیل کر

7.

غلطی نہ ہونے کے باوجود ابو کے ڈانٹنے پر حامد شدید غصہ کا شکار تھا لیکن وہ کچھ کر نہ پایا تو چھوٹے بھائی پر چیخنے لگا۔ اس کی حالت تو ایسی ہی تھی جیسے ۔۔۔۔۔۔۔۔

a)

آٹے میں نمک کے برابر

b)

کھسیانی بلی کھمبا نوچے

c)

آ بیل مجھے مار

d)

دانت کھٹے کرنا

8.

'تیل دیکھو تیل کی دھار' اس ضرب المثل کا کیا مطلب ہے؟

a)

صبر سے کام لینا/موقع کے مطابق فیصلہ کرنا

b)

دوسرے کو دیکھ کر ویسا ہی کام کرنا

c)

ایک جیسا کام کرنا

d)

سب کو دیکھنا

9.

شرارت تو اصل میں بابر نے کی تھی لیکن استاد نے آتے ہی سب کو ڈانٹ پلائی۔ یہ تو ایسی ہی بات ہوئی کہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

a)

ایک کان سے سن کر دوسرے سے نکالنا

b)

گیہوں کے ساتھ گھن بھی پستا ہے

c)

ایک سنار کی سو لوہار کی

d)

باغ باغ ہونا

10.

ویسے تو بڑے بھیا ہر وقت تمام بچوں کو وقت کی پابندی کرنے کا کہتے ہیں لیکن آج دعوت میں جانے کے لئے سب سے دیر میں وہ خود تیار ہوئے یہ تو وہی بات ہوئی کہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

a)

ایک انار سو بیمار

b)

کاغذ کی ناؤ سدا نہیں بہتی

c)

لٹیا ڈبونا

d)

دوسروں کو نصیحت خود میاں فضیحت

11.

عادل کے چاچا امریکہ سے کیا آئے اس کے تو خوب مزے ہوگئے، ایک تو وہ بہت سے تحفے لائے، پھر باہر گھومنا پھرنا اور روز روز لذیذ کھانے۔ اسی لیے کسی ننے کہا ہے اس کی تو ۔۔۔۔۔۔۔

a)

پانچوں انگلیاں گھی میں ہیں۔

b)

گھی کے چراغ جلانا

c)

لٹیا ڈوب گئی

d)

ٹس سے مس نہ ہوا

12.

مفہوم کو سمجھتے ہوئے درست محاورہ منتخب کیجیے۔

کسی بہت ہی مشکل یا نا ممکن کام کو کر لینا

a)

گریبان میں منہ ڈالنا

b)

لٹیا ڈبونا

c)

آسمان کے تارے توڑنا

d)

ٹس سے مس نہ ہونا