Font size
Worksheetsکفایت شعاری ( اعادہ )
Total questions: 17
Worksheet time: 11mins
کفایت شعاری کسے کہتے ہیں؟
اپنے مال کو بغیر سوچے سمجھے خرچ کرنا
اپنے مال کو بالکل خرچ نہ کرنا
اپنے مال کو ضرورت کے مطابق خرچ کرنا
دوسروں کے مال کو خرچ کرنا
کفایت شعاری ایک ۔۔۔۔۔۔ ہے۔
معاشرتی برائی
اخلاقی خوبی
فضول کام
کسی بھی معاملے میں حد سے گزر جانے یا حد سے پیچھے رہ جانے کو اسلام۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پسند کرتا ہے
اچھا سمجھتا ہے
پسند نہیں کرتا ہے
اسلام میانہ روی کے ساتھ خرچ کرنے والوں کی تعریف کرتا ہے۔
ہاں
نہیں
اپنی انتہائی ضرورت کے لئے بھی اپنا مال خرچ نہ کرنا اور صرف بچاناکیا کہلاتا ہے؟
اسراف
میانہ روی
بخل
کفایت شعاری
اگر کوئی شخص اپنے مال کو بے ضرورت اور فضول خرچ کرتا ہے تو یہ عمل کہلاتا ہے۔
بخل
اسراف
کفایت شعاری
میانہ روی
وہ انسان ہمیشہ تنگ دست رہتا ہے جو میانہ روی اختیار کرتا ہے۔
درست
غلط
اسراف کے معنی ہیں۔
کنجوسی
میانہ روی
فضول خرچی
بخل ایک نہایت بری خصلت ( عادت) ہے۔
ہاں
نہیں
کفایت شعاری اپنانے سے کیا فائدے ہوتے ہیں؟ تمام درست جوابات منتخب کیجئے۔
ہاتھ پھیلانے سے محفوظ رہتے ہیں۔
رزق حلال پر گزارا کر پاتے ہیں۔
رزق حرام کی تلاش کرنی پڑتی ہے۔
بہترین زندگی گزار پاتے ہیں
تنگی میں گزارا ہوتا ہے۔
بخل یا کنجوسی کی عادت جو برائیاں پیدا کرتی ہیں اسے منتخب کیجئے۔
انسان خیانت کرنے لگتا ہے۔
اس میں حسد پیدا ہوتا ہے
کنجوس انسان دوسروں کی مدد کرتا ہے
پُر سکون زندگی گزارتے ہیں
لالچ پیدا ہو جاتا ہے۔
فضول خرچی یا اسراف بہت سی برائیاں پیدا کر دیتی ہے جیسے کہ
اللہ کے پسندیدہ بندے بن جاتے ہیں۔
مالی تنگی کا شکار رہتے ہیں۔
روزی کے لئے حرام رزق کی راہ اپناتے ہیں
دلی سکون ملتا ہے
دوسروں کی مدد کے محتاج ہوجاتے ہیں۔
دکھائی گئی تصویر میں جو سال گرہ کی تقریب منائی جا رہی ہے اس میں درج ذیل عمل کی نشاندہی ہو رہی ہے۔
کفایت شعاری
اسراف
بخل
کنجوسی
کفایت شعاری یا میانہ روی کے مطابق درست صورتحال شناخت کیجئے۔
احمد دکان پر جاتا ہے تو جب بھی جو پسند آتا ہےخرید لیتا ہے۔
سب کے بھوکے ہونے کے باوجود سارا کی امی نے کھانے کا کوئی سامان نہ لیا پیسے بچا لیے۔
بلال صاحب نے گھر کی ضرورت کی کچھ چیزیں خریدیں اور اپنے بیٹے کو کتاب دلائی اور باقی پیسے ضرورت کے لئے رکھ لیے۔
ندا جماعت پنجم کی طالبہ ہے۔ وہ اپنے جیب خرچ کے پیسوں میں سے ضروری سامان لینے کے بعد باقی پیسے جمع کرتی ہے اور جمع کیے پیسوں سے کوئی اہم چیز خریدتی ہے اور ضرورت مندوں کی مدد کرتی ہے۔
ندا کے اندر کون سی خوبی موجود ہے؟
اسراف
بخل
کفایت شعاری
حامد صاحب اکثر عید پر اپنے اور بچوں کے لئے اضافی خریداری کرتے ہیں اور کئی کئی جوڑے اور جوتے خرید لیتے ہیں۔ عید کے بعد کے مہینوں میں انہیں مشکل سے گزارا کرنا پڑتا ہے اور اکثر ادھار بھی لینا پڑ جاتا ہے۔
حامد صاحب کی اس عادت کو کیا کہا جائے گا؟
بخل
اسراف
کفایت شعاری
کوئی نہیں
اللہ تعالیٰ میانہ روی / کفایت شعاری اختیار کرنے والوں کو اپنا دوست رکھتا ہے۔
ہاں
نہیں
