wayground logo

Free Printable Worksheets

NEW

Font size

S
M
L
XL
Worksheets

ذولحجہ Day# 2 Urdu

Total questions: 10

Worksheet time: 5mins

Name
Class
Date
1.

دنیا بھر کے تمام عازمین حج ایک ہی جیسا سفید احرام کیوں پہنتے ہیں اور یہ احرام کس چیز کو ظاہر کرتا ہے؟


a)

 

 اللّٰه الواحد کے سامنے تمام انسانوں کی مساوات اور بندگی کے اظہار کا لباس  


b)

  فیشن کا لباس

c)

اشرافیہ کا لباس 

2.

تلبیہ کے وہ کون سے کلمات ہیں جو تمام حاجی حج میں پڑھتے ہیں؟


a)

 لا الہ الا اللّٰه

b)

  لبیک اللھم لبیک، لبیک لا شریک لک لبیک

 ان الحمد وانعمت

 لک والملک

 لا شریک لک

c)

 لا حول ولا قوة الا باللّٰه 

3.

بعض بت دوسروں سے بڑے کانوں والے کیوں تھے؟


a)

 ان کے پاس زیادہ علم تھا اور بہتر سننے کے لیے انکے کان زیادہ بڑے بنائے گئے تھے

b)

  دولت مند لوگوں نے زیادہ رقم ادا کرکے زیادہ بڑے بت خرید کر معاشرے میں زیادہ طاقت حاصل کرنے کا رواج بنا لیا تھا

c)

 بڑے خداؤں کے بڑے بت بناتے تھے 

4.

جب حضرت ابراہیم علیہ السلام نے جب تمام چھوٹے بتوں کو توڑ کر بڑے بت کو کلہاڑی دے دی تب لوگوں سے کیا کہا ؟


a)

 کسی اور نے انہیں توڑا ہے اسے تلاش کرو

b)

 بڑے نے توڑا ہے اس سے پوچھا جائے

c)

 وہ پہلے ہی ٹوٹ چکے تھے مجھے کچھ نہیں معلوم

5.

جب ابراہیم علیہ السلام نے ستارے، چاند اور سورج کو غائب ہوتے دیکھا تو کیا فرمایا؟


a)

 سورج کی پوجا کرو یہ سب سے بڑا ہے۔

b)

جو چیز مستقل نہ رہ سکتی ہو اور غائب ہو جانے والی ہو وہ میرا رب نہیں ہو سکتا

c)

پوجا کے لیے سورج، چاند، ستارے کے بت بنائے جائیں

6.

حضرت ابراہیم علیہ السلام نے بت پرستوں کے سامنے کیا منطقی دلیل پیش کی؟

a)

 تم ایسی چیز کو کیسے پکار سکتے ہو جو تمہیں سن نہیں سکتی اور ایسی چیز کی عبادت کیوں کرتے ہو جو تمہیں فائدہ نہیں پہنچا سکتی

b)

 آپ جو چاہیں کر سکتے ہیں مجھے کوئی پرواہ نہیں ہے

c)

بت پرستی آپ کو جہنم میں لے جانے کے لیے شیطان کی چال ہے

7.

ابراہیم علیہ اسلام کی قوم کے لوگوں کی کون سی دو عادتیں ان کا تکبر ظاہر کرتی ہیں؟

a)

وہ اپنے ہاتھوں سے بنائے ہوئے بتوں کی پوجا کرتے تھے

b)

 امیر لوگوں کے پاس بڑے بڑے بت تھے

c)

 انہوں نے حضرت ابراہیم کی طرف سے واضح کئے گئے حق کو قبول نہیں کیا کیونکہ وہ سمجھتے تھے کہ وہ ان سے برتر ہیں

8.

کس نے آگ بھڑکانے اور ابراہیم علیہ السلام کو اس میں ڈالنے کا ذمہ لیا؟

a)

 ان کے اپنے باپ نے

b)

  انکے دوستوں نے

c)

 اس کے دشمنوں نے

9.

آگ میں گرنے کے بعد ابراہیم علیہ السلام نے کیا کیا؟

a)

لوگوں کو مدد کے لیے پکارا

b)

 اپنے والد کے بتوں کی پوجا کرنے کے مطالبات کو قبول کر لیا

c)

 اللّٰه سے دعا کی کہ اور کہا کہ میرے لیے اللّٰه کافی ہے

10.

آگ کے آس پاس کے تمام لوگوں نے کونسا معجزہ دیکھا؟


a)

 آگ نے سب کچھ جلا دیا

b)

بارش ہونے لگی

c)

 اللہ سبحانہ وتعالیٰ نے آگ کو حکم دیا کہ وہ ابراہیم کے لیے ٹھنڈی اور پرسکون ہو جائے اور آگ نے اپنی حرارت کھو دی۔ سب نے نوجوان ابراہیم علیہ السلام کو آگ سے بے ضرر نکلتے ہوئے دیکھا