NEW
Font size
Worksheetsذولحجہ Day# 3Urdu
Total questions: 10
Worksheet time: 5mins
جب ابراہیم علیہ السلام نے ہجرت کا فیصلہ کیا تو ان کا انحصار ------ پر تھا؟
گوگل نقشہ جات
صرف اللّٰه رب العزت
مال اور دولت
وہ ظالم بادشاہ جس نے ابراہیم علیہ السلام سے انکے رب کے بارے میں بحث کی تھی، اس پاس رہنے کے لیے بڑے بڑے محلات تھے، کھانے کے لیے نفیس کھانے تھے، پہننے کے لیے عمدہ کپڑے تھے ۔۔۔کیا وہ
کامیاب تھا
اللّٰه رب العزت کی نظر میں ناکام تھا اور وقت نے اسکو بھلا دیا
تاریخ کی متاثر کن شخصیات میں سے تھا
-ابراہیم علیہ السلام بے گھر تھے اور ان کے پاس کھانے پینے کی اشیاء اور مناسب کپڑے بھی نہیں تھے لیکن وہ ----
اللہ کی نظر میں کامیاب تھے
اللہ کے قریبی دوست تھے
اللہ تعالیٰ نے انہیں ایک ایسی وراثت عطا کی کہ آج تک کڑوڑوں مسلمان انکے نقش قدم پر چل رہے ہیں
اوپر کی تمام باتیں درست ہیں
حج کا سفر ذوالحجہ کے کس دن سے شروع ہوتا ہے؟
پہلی ذوالحجہ
آٹھ ذی الحجہ
نویں ذی الحجہ
سفر حج کہاں سے شروع ہوتا ہے؟
مکہ
منیٰ
عرفہ
حج کے لیے آنے والے حاجیوں کے سفر میں اور ابراہیم علیہ السلام کی ہجرت کے سفر میں کیا مماثلت ہے؟
حجاج بھی بغیر پیسے، کھانے، پینے، کپڑوں کے آتے ہیں
حجاج بھی اللّٰه کے مغفرت کے وعدہ اور جنت کے باغات کے وعدے پر یقین رکھتے ہوئے سفر کرتے ہیں۔
حجاج بھی سیاحت کے لیے سفر کرتے ہیں
کیا وجہ تھی کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام بے گھر ہونے کے باوجود روحانی طور پر شکستہ نہیں ہوئے تھے اور اعتماد کے ساتھ آگے بڑھتے رہے تھے؟
ان کا اللّٰه کے وعدے پر پختہ ایمان
انکو معلوم تھا کہ انکے والد انکی مدد کریں گے۔
انکو اپنی طاقت پر بھروسہ تھا
اللّٰه سے امید کو عربی میں کیا کہتے ہیں؟
رحلہ
رجاء
رفع
اللّٰه تعالیٰ سے امید کس جذباتی قفل کی کنجی ہے جو ہمارے دلوں کو تالے لگا دیتا ہے؟
مایوسی
الجھن
ذہنی دباؤ
اوپر کا تمام تالوں کی چابی اللّٰه رب العزت سے امید ہے
وہ کونسا پاک دل ہے جس میں حسد اور غصہ نہیں ہوتا اور وہ اللّٰه کی محبت سے لبریز ہوتا ہے ۔ ایسے دل کو عربی میں کیا کہتے ہیں؟
قلب سلیم
فطرة سلیم
عقل سلیم
