Font size
Worksheetsتذکیر و تانیث
Total questions: 14
Worksheet time: 5mins
1۔بچے اپنی نانی نانا کے گھر جا کر بہت خوش ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہیں۔
تذکیر و تانیث کے فرق کو ذہن میں رکھتے ہوئے جواب دیں۔
ہوتے
ہوتی
درست جملے کی نشاندہی کریں۔
کالے بادل چھائے اور ٹھنڈا ٹھنڈا ہوا چلنے لگی۔
کالے بادل چھائی اور ٹھنڈی ٹھنڈی ہوا چلنے لگی۔
کالے بادل چھائے اور ٹھنڈا ٹھنڈا ہوا چلنے لگا۔
کالے بادل چھائے اور ٹھنڈی ٹھنڈی ہوا چلنے لگی۔
درست جمع کا صیغہ استعمال کرتے ہوئے جملہ مکمل کریں۔ جماعت کے تمام۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نے اپنا کام بروقت مکمل کیا۔
بچے
بچہ
بچوں
ہمارے اسکول کے تمام ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہماری تعلیم و تربیت پر بہت توجہ دیتے ہیں۔
استادوں
استاد
اساتذہ
درج ذیل جملوں میں سے کون سا جملہ ٹھیک ہے؟
میرے سر میں درد ہو رہا ہے۔
میرے سر میں درد ہو رہی ہے۔
دیئے گئے جملوں میں سے کون سا جملہ غلط ہے؟
میں نے اخبار پڑھی
میں نے اخبار پڑھا۔
میرے گھر کا صحن بڑا ہے۔اس جملے میں ’’بڑا‘‘ کس لفظ کی تذکیر کو ظاہر کر رہا ہے؟
صحن
گھر
میں نے کتاب میز پر رکھی۔ میں ’’رکھی‘‘ کس لفظ کی تانیث کو ظاہر کر رہا ہے؟
کتاب
میز
جا کر بازار سے میٹھا دہی لے کر آؤ۔ یہ جملہ کیسا ہے؟
درست
غلط
میں نے گھر کے صحن میں بڑی سی کیاری بنائی۔ اس جملے میں میں بڑی کس لفظ کی تانیث کو ظاہر کر رہا ہے۔
گھر
صحن
کیاری
یہ جملہ کیسا ہے؟میں نے خواب دیکھی
درست
غلط
دئیے گئے الفاظ میں سے کون سا لفظ تانیث نہیں ہے؟
طبیعت
فرش
زمین
میز
کون سا لفظ تذکیر ہے؟
دولت
پیسہ
رقم
بارش کے بعد ہر جگہ کیچڑ تھی۔یہ کیسا جملہ ہے؟
درست
غلط
