wayground logo

Free Printable Worksheets

NEW

Font size

S
M
L
XL
Worksheets

التوحید

Total questions: 20

Worksheet time: 39mins

Name
Class
Date
1.
ہماری پیدائش کا مقصد کیا ہے ؟ 
a)
نیک انسان بننا
b)
اللہ تعالیٰ کی عبادت 
c)
لوگوں کی مدد کرنا
2.
انبیاء اکرام کی بعثت کا مقصد کیا ہے ؟
a)
توحید - صرف ایک اللہ تعالیٰ کی عبادت کی دعوت
b)
انبیاء اکرام کی عبادت کرنا
c)
نیک لوگوں کی عبادت کرنا
3.
اللہ تعالیٰ کا بندوں پر کیا حق ہے ؟
a)
وہ صرف اسی کی عبادت کریں اوراس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرایں
b)
وہ اللہ تعالیٰ کو اپنا خالق مانیں
c)
وہ اللہ تعالیٰ کے تمام ناموں کو یاد کرلیں
4.
بندوں کا اللہ تعالیٰ پر کیا حق ہے ؟
a)
جو بندہ شرک نہ کرے وہ اسے عذاب نہ دے
b)
جو بندہ اللہ تعالیٰ کو رب کہے وہ اسے عذاب نہ دے
c)
جو بندہ نیک عمل کرے وہ اسے عذاب نہ دے
5.
طاغوت کسے کہتے ہیں؟
a)
بت کی عبادت کو
b)
پتھر کی عبادت کو
c)
ہر اس چیز کو جس کی اللہ تعالیٰ کے سوا عبادت کی جائے
6.
طاغوت کے ساتھ  کفر اور اُس کا انکار کیے بغیر اللہ تعالیٰ کی عبادت ممکن نہیں
a)
صحیح ہے
b)
صحیح نہیں ہے 
7.
سورۃ اسراء  کی آیت ۲۲ میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اللہ کے ساتھ کوئی اور معبود نہ بنانا ورنہ
a)
برباد ہو جاو گے
b)
ذلیل اور بے یار و مددگار ہو کر بیٹھے رہو گے
c)
رسواء ہو جاوگے
8.
 سورۃ انعام کی آیت ۸۶ کے مطابق
راہ راست یعنی سیدھے راستے پر کون لوگ ہیں ؟
a)
جو ایمان لائے
b)
جو نیک کام  کی وصیت کرتے ہیں
c)
جو ایمان لائے اور اپنے ایمان کو ظلم یعنی شرک سے آلودہ نہیں کیا
9.
جب موسیٰ علیہ سلام نے اللہ تعالیٰ سے خاص ذکر مانگا تو اللہ تعالیٰ نے کیا عطا فرمایا؟
a)
لا الہ الا اللہ
b)
لا الہ الا اللہ   محمد الرسول اللہ
c)
لا الہ الا اللہ   موسیٰ کلیم اللہ
10.
اگر انسان اللہ تعالیٰ کے پاس زمین بھر کر گناہ لے کر جائے لیکن شرک نہ کرتا ہو تو۔۔۔۔
a)
اللہ تعالیٰ کا اس پر غضب ہوگا
b)
اللہ تعالیٰ کی مغفرت سے دور ہوگا
c)
اسی قدر اللہ تعالیٰ اپنی مغفرت اور بخشش لے کر آئیں گے
11.
صرف زبان سے کلمہ توحید کا اقرار کرلینا نجات کے لئے کافی ہے
a)
صحیح
b)
غلط
12.
انسان کے جنت میں جانے کے لئے اُس کا موحِد یعنی صاحبِ توحید ہونا ضروری ہے
a)
غلط
b)
صحیح
13.
سورۃ مومنون کی آیت ۵۹ میں
اہل ایمان کی نشانی کیا ہے ؟
a)
وہ لوگ اللہ تعالیٰ کو رب مانتے ہیں
b)
وہ لوگ نیک لوگوں کی تعظیم کرتے ہیں
c)
وہ لوگ اپنے رب کے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہراتے
14.
حدیث کے مطابق جو ستر ہزار خوش نصیب بغیر حساب اور بغیر عذاب کے جنت میں جائیں گے وہ کون ہیں؟
a)
جو نہ دم کرواتے ہیں، نہ جسم داغتے ہیں، نہ بدفالی لیتے ہیں، صرف اللہ پر ہی توکل کرتے ہیں
b)
جو نہ دم کرواتے ہیں اور نہ شرک کرتے ہیں نہ جسم داغتے ہیں
15.
اگر کوئی اللہ تعالیٰ کے ساتھ  شرک کرتے ہوئے مر جائے تو کیا اُس کی معافی ہوگی 
a)
اُس کی بلکل معافی نہیں ہوگی
b)
اللہ تعالیٰ جاہے گا تو قیامت کے دن معاف کردے گا اور چاہے گا تو عذاب دیگا
16.
سورۃ النساء کی آیت ۴۸ کے مطابق
اللہ تعالیٰ جس گناہ کو چاہے معاف کردے گا سوائے ایک گناہ کے وہ کیا ہے؟
a)
توحید
b)
شرک
c)
زنا
d)
قتل
17.
شرک اصغر کیا ہے ؟
a)
اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی اور کو پکارنا
b)
غیر اللہ کی عبادت کرنا
c)
تعویذ پہننا
d)
ریاکاری 
18.
جس شخص کو اس حال میں موت آئے کہ وہ اللہ کے ساتھ کسی اور کو پکارتا ہو تو وہ کہاں جائے گا؟
a)
جنت میں
b)
جہنم میں
19.
سورۃ یوسف کی آیت ۱۰۸ کے مطابق
رسول اللہ اور آپ کے پیروکاروں کا کیا راستہ ہے؟
a)
سمجھ بوجھ کر اللہ کی توحید کی طرف لوگوں کو بلاتے ہیں
b)
شرک نہیں کرتے
c)
اوپر والے دونوں کام کرتے ہیں
20.
رسول اللہ نے حضرت معاذ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو یمن روانہ کرتے وقت جو وصیت فرمائی اُس میں سب سے پہلے لوگوں کو کس چیز کی دعوت کا حکم دیا؟
a)
اچھے اخلاق کی
b)
نماز پڑھنے کی
c)
زکوۃ ادا کرنے کی
d)
توحید کی