Font size
Worksheetsخلاصہ نگاری
Total questions: 10
Worksheet time: 15mins
کہانی /عبارت کا خلاصہ کتنا لمبا ہونا چاہئے؟
۱۰۰-۱۲۰ الفاظ
اپنی مرضی کا
ایک تہائی تقریبا
آدھا
مندرجہ ذیل میں سے خلاصے میں کیا چیز شامل نہیں ہوتی؟
کہانی یا عبارت کے اہم واقعات
خلاصہ نگار کے خیالات
خلاصہ نگار کے اپنے الفاظ کا استعمال
اسم ضمیر کا استعمال
کہانی یا عبارت کی غیر ضروری معلومات
خلاصے سے کس سوال کا جواب ملتا ہے؟
تحریر کے اہم نکات / واقعات کیا ہیں؟
تحریر میں کس اہم مسئلہ کو بیان کیا ہے؟
تحریر میں مصنف نے کن خیالات کو شامل کیا ہے؟
تحریر کا مقصد کیا ہے؟
خلاصے میں واقعات کو ترتیب وار لکھا جاتا ہے۔
صحیح
غلط
عبارت / کہانی کے خلاصے کے پہلے جملے میں کیا شامل ہوتا ہے؟
خلاصہ نگار کا نام
مصنف کا نام ، عنوان ، مرکزی خیال
خلاصہ نگار کی رائے
حقائق
اصل تحریر میں موجود محاورات ، مرکبات اور تشبیہات کو نظر انداز ر دیا جاتا ہے۔
صحیح
غلط
خلاصہ کسی بھی کہانی/ عبارت کا نعم البدل نہیں ہو سکتا۔
صحیح
غلط
دی گئی عبارت غور سے پڑھئے اور اس کے درست خلاصے کا انتخاب کیجئے۔
ہماری زمین پر موجود صحرا تین قسم کے ہیں اور صحرائے اعظم سب سے بڑا صحرا ہے۔
ہماری زمین کا پانچواں حصہ جو صحراؤں پر مشتمل ہے وہاں پودے نہیں اگتے۔ کہیں درجہ حررات زیادہ ہوتا ہے کہیں زمین برف سے ڈھکی ہے کہیں پہاڑ ہیں۔صحرائے اعظم سب سے بڑا اعظم ہے۔
ہماری زمین پر موجود صحرا تین قسم کے ہیں جہاں پودے نہیں اگتے ۔سب سے بڑا صحرا صحرائے اعظم ہے جو بارہ ملکوں سے گزرتا ہے۔
عبارت غور سے پڑھئے اور اس کے درست خلاصے کا انتخاب کیجئے۔
احمد کے عدیل ماموں اپنی بیٹی فاطمہ کے ساتھ ان کے گھرآئے تو انہیں دیکھ کر احمد اور اس کی بہن ایمل بہت خوش ہوگئے۔
ماموں اپنی بہن کے گھر آئے ۔عدیل اور اس کی بہن ایمل خوشی سے پھولے نہ سمائے ۔ ماموں کے ساتھ ان کی بیٹی فاطمہ بھی تھی۔
، عدیل ماموں اپنی بیٹی فاطمہ کے ساتھ سلام کرتے ہوئے گھر میں داخل ہوئے تو ان کی بہن ، بھانجا احمد اور بھانجی ایمل بہت خوش ہوئے۔
درج ذیل عبارت پڑھ کر اس کے درست خلاصے کا انتخاب کیجئے۔
ترکی کے شہر انقرہ میں کوڑا اٹھانے والوں نے ردی میں پھینکی گئی کتابوں کو جمع کر کے ایک لائبریری قائم کی ہے۔
کوڑا اٹھانے والوں نے ترکی میں ایک لائبریری قائم کی ہے ۔ جس میں پھینکی گئی کتابوں کو رکھا گیا ہے تاکہ کتابوں کو محفوظ کر سکیں۔
ترکی میں کوڑا اٹھانے والوں نے ایک لائبریری قائم کی ہے۔
اس لائبریری میں ان کتابوں کو رکھا گیا ہے جن کی قسمت میں ردی ہو جانا تھا۔
