wayground logo

Free Printable Worksheets

NEW

Font size

S
M
L
XL
Worksheets

محاورات سے کہانی

Total questions: 10

Worksheet time: 5mins

Name
Class
Date
1.

ملک فاران میں ایک بادشاہ بخت شاہ کی حکومت تھی۔ یہ ملک بہت ترقی یافتہ تھا۔--------------------------- بلندو بالا عمارات، لہلہاتے کھیت، سرسبز و شاداب جنگلات سب کچھ وہاں تھا۔

a)

اینٹ سے اینٹ بجانا

b)

آسمان سے باتیں کرنا

2.

اس بادشاہ کا ایک ہی بیٹا تھا، جو اس کی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تھا۔

a)

آنکھوں کا تارا ہونا

b)

آٹھ آٹھ آنسو رونا

3.

لیکن شہزادہ بادشاہ کی طرح دانا تھا اور نہ ہی محنتی۔ وہ اپنا وقت الٹے سیدھے کاموں میں ضائع کرتا رہتا۔ جب بھی اس کی خامی پکڑی جاتی تو وہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ،لیکن خود کو درست نہ کرتا۔ ا

a)

آنکھوں میں خاک ڈالنا

b)

اپنا سا منہ لے کر رہ جاتا

4.

ایک دفعہ بادشاہ کو وہ ایک جنگل میں اپنے دوستوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے ملا تو باپ سے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

a)

آڑے آنا

b)

آنکھیں چرانا

5.

بادشاہ سمجھ گیا کہ ضروراپنی کوئی بری حرکت چھپا رہا ہے۔ تفتیش کے بعد پتی چلا کہ وہ ایک جادوگر سے جادو سیکھ رہا ہے۔ بادشاہ نے جادوگر کو گرفتار کر لیا۔ مگر جادوگر چالاک تھا۔ وہ سپاہیوں کی-------------------- فرار ہو کر مخالف بادشاہ کے پاس چلا گیا۔

a)

آنکھوں کا تارا ہونا

b)

آنکھوں میں خاک ڈالنا

6.

یہ بادشاہ بہت ظالم اور برا آدمی تھا۔اس کے وزیروں میں بھی سب برے آدمی تھے۔ بلکہ اس کے اردگرد نیک لوگ------------------ تھے۔

a)

آنکھیں بچھانا

b)

آٹے میں نمک کے برابر ہونا

7.

بخت شاہ نے اس بادشاہ کے ملک پر حملہ کیا اور اس کی ---------------دی۔

a)

اینٹ سے اینٹ بجانا

b)

آسمان سے باتیں کرنا

8.

بخت شاہ کے قبضہ کے بعد تو اس ملک میں -------------لگی۔

a)

الٹی گنگا بہنا

b)

آنکھیں بچھانا

9.

سب لوگ جرائم سے باز آئے اور اچھے کام کرتے ہوئے اچھے شہری بن گئے۔ سب ایک دوسرے کا خیال رکھتے اور مصیبت میں ایک دوسرے کے --------------۔

a)

اپنا سا منہ لے کر رہ جانا

b)

آڑے آنا

10.

بادشاہ بخت شاہ کی تو وہ دل و جان سے عزت کرتے تھے۔ وہ جب بھی باہر نکلتا لوگ اس کی راہ میں ---------------

a)

آنکھیں بچھانا

b)

آنکھیں چرانا